مغربی بارش کا سسٹم ایران کے قریب موجود ، محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

21  جنوری‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کا مغربی بارش کا سسٹم ایران کے قریب موجود ہے جو اگلے دو روز کے دوران کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق

موسم سرما کا مغربی بارش کا سسٹم ایران کے قریب موجود ہے جو اگلے دوروز کے دوران کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، 22جنوری کو مغربی بارش کے سسٹم کی وجہ سے پید اہونے والے بادلوں کی وجہ سے مطلع کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ اسی سسٹم کی وجہ سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہوکر شمال مشرقی سمت ہوسکتا ہے۔شاہد عباس کے مطابق بادلوں ،ہواؤں کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکا ن ہے، جبکہ بارش کا سسٹم اندرون سندھ کے لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد سمیت دیگر چند اضلاع پر ہلکی بارشوں کی شکل میں اثرانداز ہو سکتا ہیگزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، دن بھر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلتی رہیں جس کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جب کہ اتوار کو درجہ حرارت 11سے 13ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔  بارش کا سسٹم ایران کے قریب موجود ہے جو اگلے دو روز کے دوران کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…