پارلیمنٹ پر لعنتیں بھیجنے والے اس کے رکن عمران خان اور شیخ رشید 4سال کے دوران تنخواہ اور مراعات کے نام پر کتنے کروڑ روپے اس سے لے چکے ہیں، جواب اتنا زیادہ کہ پاکستانی کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

20  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں عوامی تحریک کے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں عمران خان اور شیخ رشید جو کہ قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں نے جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی اس سے تنخواہوں اور بھاری مراعات کی مد میں کروڑوں روپے وصول کر چکے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ پر لعن طعن کرنیوالے عمران خان 443دنوں میں سے

صرف 20 دن آئے لیکن تنخواہ پوری 57 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کی،مراعات کی مد میں آٹھ لاکھ چالیس ہزار روپے کے ٹریول واوچر بھی وصول کیے ۔ عمران خان کیساتھ لعنتیں بھیجنے والے شیخ رشید نے بھی تنخواہ پوری وصول کی اور13 تیرہ لاکھ 74ہزار کے ٹریول واؤچربھی لیے ۔ پی ٹی آئی کے 35ارکان بھی پیچھے نہ رہے جنہوں نے20 کروڑ روپے تنخواہ ،8کروڑ کے ایئرٹکٹس اور چار کروڑ کے ٹریول واؤچر وصول کیے ۔دوسری طرف روزنامہ جنگ کے مطابق پارلیمانی سال 2016-17کے دوران پارلیمان کے 102اجلاسوں میں سے صرف 2اجلاس میں عمران خان نے شرکت کی اور تنخواہ کی مد میں 25لاکھ روپے وصول کیے ۔ عمران اور ان کی پارٹی کے ارکان اگست 2014ءسے جون 2015ءتک 10 ماہ ایوان سے غیر حاضر رہے اس کے باوجود غیر حاضر ہر رکن کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کی مد میں ملے،یہ رقوم ان کے بینک اکائونٹس میں منتقل ہوئیں۔واضح رہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے لاہور جلسے میں پارلیمنٹ کیلئے نازیبا الفاظ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان دونوں ارکان اسمبلی کے خلاف قرارد منظور کی گئی ہے جس میں ان کے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…