10سال کی بچی 5لاکھ جبکہ 11سالہ 3لاکھ روپے میں خریدیں پاکستان میں کمسن بچیوں کی منڈیاں لگ گئیں، پنجاب کے کس شہرمیں یہ مذموم دھندہ جاری ہے، اقرار الحسن کے دل دہلا دینے والے انکشافات

20  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور سندھ میں کمسن بچیوں کی منڈیاں لگ گئیں، 10سال کی لڑکی 5لاکھ روپے میں جبکہ 11سال کی لڑکی 3لاکھ روپے میں فروخت ہونے لگی، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سر عام‘‘میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام’’سر عام‘‘میں میزبان اقرار الحسن نے

انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے علاقے کمالیہ میں ایک منظم گروہ کمسن لڑکیوں کی منڈی لگا کر بیٹھا ہے اور ان کی فروخت کا مذموم دھندہ کر رہا ہے۔ یہ گروہ 10سال کی لڑکی 5لاکھ روپے میں جبکہ 11سال کی لڑکی 3لاکھ روپے میں فروخت کر رہا ہے ۔ اقرار الحسن جو پورے ملک میں ’’اسٹنگ آپریشن‘‘کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں نے ایسا ہی ایک آپریشن کمالیہ کے شہر میں کیا جس میں اس مذموم دھندے کا انکشاف ہوا۔ اقرار الحسن اور ان کی ٹیم نے نہایت ہوشیاری اور خفیہ کیمروں کے ذریعے مجرموں کو بے نقاب کیا۔یہ گروہ کمسن لڑکیوں کو بغیر نکاح کے خریداروں کے حوالے کر دیتا ہے اور خریداروں کیلئے ان لڑکیوں سے نکاح کی کوئی شرط نہیں بس قیمت ادا کر کے خریدار لڑکیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح لے جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اقرار الحسن ’’سر عام‘‘کے  ذریعے اپنے اسٹنگ آپریشنز کے ذریعے سندھ کے شہر حیدر آباد اور جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں بھی اسی طرح کی منڈیوں کا انکشاف سامنے لا چکے ہیں جہاں ہر عمر کی لڑکی بکتی دکھائی گئی تھی۔اس دوران ملزمان نے اقرار الحسن اور ان کی ٹیم پر پتھرائو کیساتھ جان لیوا حملے بھی کئے جس کے باعث انہیں ہسپتال بھی جانا پڑ گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…