تحریک انصاف کے اہم رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ دینے کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی

18  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن امجد خان نیازی نے ایوان میں کھڑے ہو کر مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا،ڈپٹی سپیکر کی جانب سے مائیک نہ دینے پر امجد خان نیازی کی جانب سے استعفیٰ کا اعلان ریکارڈ کا حصہ نہ بن سکا،پی ٹی آئی رکن نے ایوان میں کھڑے ہو کر پارلیمنٹ پر لعنت کے الفاظ دہرا دئیے، پارلیمنٹ کیخلاف الفاظ استعمال کرنے پر امجد خان نیازی

اور پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بیان پر بحث کے دوران تحریک انصاف کے ارکان شہریار آفریدی،عامر ڈوگر ،غلام سرور خان اور ساجد احمد بات کرنے کیلئے ڈپٹی سپیکر سے مائیک مانگتے رہے ،جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ سب کو بات کرنے کا موقع ملے گا مگر اپنی باری کا انتظار کریں، بعد ازاں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے رکن امجد خان نیازی نے ایوان میں کھڑے ہو کر مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں اس ایوان پر اور میں اس ایوان سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر تا ہوں ،اس موقع پر امجد خان نیازی اور پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،امجد خان نیازی اپنے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے ۔ دوسری جانب سپیکر سیکر ٹریٹ کا کہنا ہے کہ امجد خان نیازی کی جانب سے بغیر مائیک کے استعفیٰ کا اعلان کیا گیا،اسلئے اسکی کوئی اہمیت نہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…