میں نے کسی کا گھر نہیں توڑا، الزام لگانے والے جانتے نہیں کہ بشریٰ بیگم کس طرح۔۔نواز شریف کے الزامات کے بعد کپتان بول پڑے، ایسی بات کہہ دی کہ حساب برابر کر کے رکھ دیا

17  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی مبینہ تیسری شادی کے حوالے جہاں ان پر ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں پہلی بار ان کے سب سے بڑے حریف نواز شریف نے بھی اس معاملے پر عمران خان پر الزامات کی بارش کر دی تھی۔ اپنے بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں ، انہوں نے ایک ہنستے بستے

گھر کو توڑ دیا۔اس گھر کے بچے ٹی وی چینلز پر وضاحتیں دیتے پھر رہے ہیں۔ نواز شریف کی اس تنقید کے کچھ دنوں تک تو عمران خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہ آیا تاہم گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے نواز شریف کی تنقید اور الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی کی تھالی میں چھید کا بڑا فکر ہے۔الزامات لگانے والوں کو معلوم نہیں کہ بشریٰ بی بی کس طرح کی خاتون ہیں اور وہ اللہ کے کتنا قریب ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کا گھر توڑنا ایک بہت بڑا گناہ ہے اور جس شخص کو اپنی آخرت کی فکر اور خوف خدا ہو گا وہ کبھی ایسا کام نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں یہ کام بہت سے لوگوں کو کرتے دیکھا مگر ان میں سے کوئی خوش نہیں رہا۔ دوسروں کی تکلیف پر اپنی خوشی بنانے سے اللہ کا عذاب آتا ہے ۔میں نے صرف 10سال شادی شدہ زندگی گزاری اور کبھی کسی کا گھر نہیں توڑا، چیلنج سے کہتا ہوں کہ کوئی یہ بات مجھ پر ثابت کر دے۔واضح رہے کہ روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے اپنی ایک رپورٹ میں عمران خان کی ان کی روحانی پیشوا بشریٰ بیگم سے شادی کی خبر بریک کی تھی جس کے بعد روزنامہ پاکستان لاہور کی ایک رپورٹ میں شادی میں شریک مہمانوں اور لاہور کے اس گیسٹ ہائوس کا بھی انکشاف کیا گیا تھا جس میں نکاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ تحریک انصاف اور عمران خان کی جانب سے شادی کی خبروں کی تردید کی گئی تھی جبکہ خبر سامنے آنے پر کہا گیا تھا کہ عمران خان کی جانب سے بشریٰ بیگم کو شادی کا پیغام بھجوایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…