نعروں اور سیاسی ایجنڈوں کی بنیاد پر کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ (ن) کا منشور نہیں،طارق فضل چوہدری

17  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نعروں اور سیاسی ایجنڈوں کی بنیاد پر کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ (ن) کا منشور نہیں‘ قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا گیا کہ پمز ہسپتال میں وینٹیلیرز نہیں ہیں‘ پمز میں ایک سو سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہیں جو قابل استعمال ہیں ہم عملی طور پر تبدیلی لانے کے قائل ہیں۔ بدھ کو وزیر مملکت کیڈ نے پمز ہسپتال میں میڈیکل وارڈ 4کی

اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔ طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں فورینزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال میں ان دو وارڈز کا افتتاح ایک تاریخی قدم ہے۔ پورے خطے میں پمز ہسپتال کی سروسز کا کوئی نعم البدل نہیں۔ پمز ہسپتال میں صرف اسلام آباد نہیں بہت سے دوسرے شہروں سے مریض آتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا گیا کہ پمز میں وینٹی لیٹرز نہیں ہیں پمز میں ایک سو سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہیں جو قابل استعمال ہیں ہم عملی طور پر تبدیلی لانے کے قائل ہیں۔ نعروں اور سیاسی ایجنڈوں کی بنیاد پر کھوکھلی تبدیلی کا نعرہ مسلم لیگ (ن) کا منشور نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…