قبائلی علاقہ جات کے عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘وزیراعظم

17  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے قبائلی علاقہ جات کی مختلف ایجینسیز سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے صدرو، نائب صدور اور جنرل سیکریٹریز پر مشتمل وفدنے آج وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے سیفران غالب خان کر رہے تھے۔ ملاقات میں فاٹا اصلاحات، قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی اور علاقے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے بات چیت

کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے نہ صرف فاٹا کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کی بلکہ اس پر عملی طور پر کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور اس عمل کو فاٹا کے عوام کی منشاء کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

فاٹا انضمام پر بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ فاٹا اصلاحات اور انضمام کے عمل کو مرحلہ وار طریقے سے سرانجام دیا جائے تاکہ اس عمل سے منسلک ایشوز اورمسائل کا بھی ساتھ ساتھ حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ وہاں تعمیر و ترقی کے عمل کو فروغ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقہ جات میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اوردیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔وفد کے اراکین نے فاٹامیں اصلاحات کے عمل کو شروع کرنے اورقبائلی علاقہ جات پر سالہا سال سے مسلط کالے قانون کے خاتمے کے سلسلے میں عملی اقدامات کرنے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…