’’زینب قتل کیس ‘‘ چیف جسٹس آف پاکستان نے اب تک کا سب سے بڑا کام کر دیا

15  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )زینب قتل کیس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ قائم کر دیا ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے ۔ کیس کی پہلی سماعت بروز منگل کو شروع ہو گی ۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے زینب قتل کیس کی سماعت کیلئے تین رکن بینچ قائم کر دیا ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ آج انہوں نے اپنی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز

الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ قائم کردیا ہے جو کل سے زینب زیادتی و قتل کیس مقدمے کی سماعت شروع کریںگے۔دریں اثنا زینب قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے اور مقتولہ کی ایک مشتبہ شخص کے ساتھ نئی سی سی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش 9 جنوری کو کچرا کنڈی سے ملی۔زینب کے قتل سے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس سے 2 افراد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس اب تک زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تاہم اس حوالے سے ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے۔مقتولہ زینب کی ایک نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جو تحقیقاتی اداروں نے حاصل کرلی اور اسے فورنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیاکہ زینب شلوار قمیض اور کوٹ میں ملبوس ایک شخص کی طرف بھاگ رہی ہے جو اسے اپنی طرف بلا رہا ہے۔جبکہ اس سے قبل بھی سامنے آنے والی فوٹیج میں ایک شخص کو مشکوک انداز میں علاقے میں گھومتے دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے ٗدیکھا جارہا ہے کہ کوئی شخص علاقے سے غائب تو نہیں ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت سے اگر کوئی شخص اس علاقے سے غائب ہے تو اسے ڈھونڈنے کیلئے چھاپے مارے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…