زینب قتل کیس ، پنجاب پولیس تو اپنی جگہ سربراہ آئی جی پنجاب بھی عدالت کو چونا لگا گئے،کچھ دیر بعد آج ایسا کیا ہونے جا رہا تھا کہ ننھی مقتولہ کے والد کوبھی گزشتہ روز چپ کرانے کی کوشش کی گئی، افسوسناک انکشاف

15  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے پولیس کو زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے دی گئی 36گھنٹے کی مہلت ختم، آئی جی کو ذاتی حیثیت میں ساڑھے 12بجے دن طلب کر لیا، آئی جی پنجاب کی زینب کے والد سے ملنے کی کوشش، زینب کے والد نے ملنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ

کی جانب سے پولیس کو زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے دی گئی 36گھنٹے کی مہلت ختم ہو چکی ہے اوراسے ختم ہوئے بھی 12گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے تاہم ابھی تک پنجاب پولیس زینب کے قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ آئی جی پنجاب کی چیف جسٹس منصور علی شاہ کو کرائی گئی یقین دہانی بھی ڈھکوسلہ ثابت ہوئی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد آج ساڑھے 12بجے دن آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم اب تک قاتل قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔ پولیس کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزم کا غلط خاکہ جاری کیا گیا اور پھر کئی روز بعد کل نیا تصحیح شدہ خاکہ جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے گزشتہ روز زینب کے والد سے ملنے کی کوشش بھی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب نے زینب کے والد امین انصاری کو تحقیقات کے بہانےقصور پولیس آفس بلوایا جس پر امین انصاری نے پولیس آفس قصور میں تحقیقات کے سلسلے میں جانے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب زینب کے والد کو پولیس آفس بلوا کر اکیلے میں پولیس پر تنقید اور اس کی بھونڈی تفتیش اور زینب کے قتل پر کی گئی شرمناک اور افسوسناک حرکات پر خاموش رہنے

کی درخواست کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اس وقت شدید دبائو محسوس کر رہے ہیں اور پنجاب پولیس کی کارکردگی کو لے کر ملک بھر سے ہونیوالی تنقید کی وجہ سے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے بھی ان سے انتہائی سخت انداز میں سرزنش کی ہے۔ جبکہ آج ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل گزشتہ روز ان کی کوشش تھی کہ کسی طریقے سے زینب کے والد امین انصاری سے

مل کر انہیں پولیس پر تنقید نہ کرنے اور خاموش رہنے کی درخواست کر سکیں اس لئے تحقیقات کے بہانے امین انصاری کو قصور پولیس آفس بلوایا گیا۔ امین انصاری نے قصور میں مقتولہ زینب کے والد امین نے آئی جی پنجاب سے ملنے سے انکار کردیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں بلایا جارہاہے جس نے آنا ہے میرے گھر آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ زینب کے والدسے تحقیقات کے

سلسلے میں آئی جی پنجاب پولیس نے ملاقات کا اصرار کیا ۔ جس پرزینب کے والد امین نے کسی بھی اور جگہ پر پولیس دفتر میں جاکر ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہاکہ میری بیٹی زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جس نے آنا ہے میرے گھر آئے۔مجھے کیوں بلایا جارہاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز امین انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ

جے آئی ٹی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کام کررہی ہے لیکن تاحال ملزمان کوگرفتار نہیں کیاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پرفوج کی 2ٹیمیں آئی تھیں۔ فوج کی ٹیموں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کوگرفتارکرکے جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔واضح رہے قصور میں زینب قتل و زیادتی کیس کوایک ہفتہ ہونے کوہے لیکن تاحال کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب عوام زینب قتل کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…