سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے، مریم اورنگزیب

13  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی ملک کے آئینی اور سیاسی نظام میں شمولیت ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ہفتہ کو جاری ایک بیان میں وزیر مملکت اطلااعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی سے کی منظوری فاٹا کے عوام کو

پارلیمان کی جانب سے جمہوری تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک دیتے ہیں ۔انشااللہ آنے والے وقت میں مزید خوشخبریاں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 70 سال کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کو صدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلائی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آئینی،جمہوری اور انتظامی حقوق قبائلی عوام کو دیکھ کر پاکستان کو مضبوط کیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پورے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور مضبوطی مسلم لیگ ن کی قابل فخر روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام رکاوٹیں عبور کرکے پاکستان کو مستحکم اور عوام کو خوشحال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…