بلوچستان والے کی چھٹی ہو گئی، پنجاب حکومت کب جائے گی؟ آفتاب اقبال نے شہباز حکومت خاتمے کی تاریخ بتا دی، دھماکہ خیز انکشاف

  جمعہ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2018  |  14:17

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طنز و مزاح کے معروف پروگرام ’’خبردار‘‘کے میزبان آفتاب اقبال نے پنجاب حکومت خاتمے کی تاریخ بتادی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طنز و مزاح کے معروف پروگرام ’’خبردار‘‘کے میزبان آفتاب اقبال نے پنجاب حکومت خاتمے کی تاریخ بتادی۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کےاستعفے سے فرق نہیں پڑتا وہ استعفیٰ نہ دیں، پنجاب حکومت پیر سیالوی سے جتنا ڈر رہی ہے انہیں ڈرنا بھی چاہئے مگر جو خطرہ پنجاب حکومت کے سر پر منڈلا رہا ہے

وہ 17تاریخ کا ہے۔ طاہر القادری اعلان کر چکے ہیں کہ جب تک وہ اپنا مقصد حل نہیں کر لیتے وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ آفتاب اقبال نے پنجاب حکومت کے خاتمے کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے پنجاب حکومت فروری سے آگے چلتی دکھائی نہیں دے رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں