مری ہوئی زینب جب کچرے کے ڈھیر سے ملی تو ڈی پی او نے لاش چچا کے حوالے کرنے کیلئے کتنی رقم کا مطالبہ کیا، پنجاب پولیس کی فرعونیت کا دلخراش واقعہ سامنے آنے پر عوام میں غم و غصہ کی لہر

11  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کی ننھی زینب کے اندوہناک قتل نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ میڈیا کی خصوصی ٹیمیں کوریج کیلئے اس وقت قصور میں موجود ہیں اور معروف اینکر پرسنز بھی زینب قتل پر خصوصی پروگرام کیلئے قصور میں موجود ہیں جہاں سے لمحہ بہ لمحہ تازہ صورتحال سامنے آرہی ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن عمران خان

مقتولہ زینب کے رشتہ داروں اور اہل محلہ سے ملے اس دوران انہوں نے وہاں موجود زینب کے چچا سے بھی ملاقات کی ۔ وہاں موجود ایک شخص نے اینکر عمران خان کو بتایا کہ زینب جب لاپتہ ہوئی تو اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی جس پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈھائی سو اہلکار علاقے میں تعینات کر دیا ہے جو کہ ہمیں کہیں نظر نہیں آیا۔ قاتل نے ننھی بچی کے ساتھ زیادتی کی اور بعد ازاں اسے قتل کرنے کے بعد دیدہ دلیری سے اس کی لاش کچرے کے ڈھیر میں پھینک کر چلا گیا اور وہ ڈھائی سو اہلکار اس وقت کہاں تھے۔ مذکورہ شخص نے بتایا کہ جب زینب کی لاش کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی تو ڈی پی او نے زینب کے غمزدہ چچا کو اس کی لاش ملنے پر کہا کہ آپ لاش ڈھونڈنے والے کانسٹیبل کو 10ہزار روپے دیں ہم اس کو انعام کے طور پر شیلڈ دینگے۔ اس موقع پر وہاںموجود اہل علاقہ اور زینب کے رشتہ داروں کے چہروں میں غم و غصے کے تاثرات صاف دیکھے جا سکتے تھے۔ اینکر عمران خان کے ساتھ موجود نجی ٹی وی کے مقامی رپورٹر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی قصور شہر سے متعدد اوقات میں بچیاں اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہو چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…