خالد بن ولیدؓ نے میدان جنگ میں خاتون سے نکاح کیا، خلیفہ ابوبکرؓ نے جواب طلبی کر لی،لوگ بھی عمران خان سے پوچھیں کہ۔۔مذہبی اسکالر کا ایسا بیان کہ کپتان کی شادی پر بولنے والوں کو چپ لگ گئی

10  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور عمران خان پر لبرل اور سیکولر ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں اور پاکستان ایک بڑا مذہبی حلقہ تحریک انصاف کے جلسوں میں ڈانس اور خواتین کی کھلے عام شرکت پر اسے ہدف تنقید بناتا رہا ہے اگر یہ کہا جائے کہ مذہبی حلقوں میں تحریک انصاف اور عمران خان کو ہمیشہ مزاحمت اور تنقید کا سامنا رہا ہےتو بے جا نہ ہو گا تاہم کچھ عرصے سے

مذہبی حلقوں کی جانب سے عمران خان کو پذیرائی اور ان حلقوں میں انکی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی مثال جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی جانب سے تحریک انصاف کی حمایت ہے اور یہ سلسلہ تاحال رکا نہیں بلکہ عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے مخالفین کی تنقید کا جواب تو عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دیا ہے تاہم اب عمران خان کی بشریٰ بی بی سے مبینہ شادی کے حوالے سے مذہبی حلقے بھی سامنے آنے لگ گئے ہیں۔ گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے اور اب ایک ویڈیو جس میں مفتی طارق مسعود جو کہ ویسے تو غیر معروف ہیں تاہم ان کا ویڈیو بیان تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ویڈیو بیان میں مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ جو لوگ عمران خان کی تیسری شادی پر اعتراض کر رہے ہیں وہ ان سےخود پوچھیں کہ آپ کو شادی کی کیا ضرورت ہے؟ وہ خود بتا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس کو ضرورت ہوتی ہے وہ خود ہی فیصلہ کرتا ہے۔ لوگوں کو ہر اچھے کام میں اعتراض ہوتا ہے ۔ انہوں نے کپتان پر تیسری شادی کے حوالے سے تنقید کرنے والوں کو حضرت خالد بن ولید ؓ کا ایک واقعہ سناتے ہوئےبتایا کہ حضرت خالد بن ولید ؓ نے میدان جنگ میں ایک خاتون سے نکاح کر لیا تو کچھ لوگ اس پر معترض ہوئے اور انہوں نے شکایتاََ خلیفہ وقت حضرت ابوبکرؓ کو خط لکھا کہ ہم یہاں جہاد میں

مصروف ،دوسری جانب مسلمانوں شہید ہو رہے ہیں اور حضرت خالد بن ولید ؓشادیاں کر رہے ہیں۔جس پر حضرت ابوبکرؓ نے خالد بن ولیدؓ سے جواب طلبی کرتے ہوئے انہیں لکھ دیا اور نکاح کرنے کی وجہ دریافت کی تو اس کے جواب میںخالد بن ولید نے لکھا کہ میرے شادی نہ کرنے سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں تو میں شادی کرنا چھوڑ دیتا ہوں اور اگر اس سےکوئی فرق نہیں پڑ سکتا تو کسی کو

میرے نکاح کرنے پر اعتراض کیوں ہے ؟۔مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان سے میری ملاقات ہوتی تو میں انہیں مشورہ دیتا کہ آپ چار شادیاں کریںکیونکہ ایک صحابی حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓنے فرمایا کہ اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ میری زندگی کا ایک دن بھی باقی ہے تو میں وہ بھی بیوی کے بغیر نہ گزاروں۔ مفتی طارق مسعود نے عمران خان پر تیسری شادی کے حوالے سے

تنقید کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے یہ نہیں پوچھا جانا چاہئے کہ انہوں نے شادی کیوں کی۔ بلکہ یہ پوچھا جائے کہ ابھی تک وہ بغیر شادی کےکیوں رہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…