(ن) لیگ کا بلوچستان میں پہلے کوئی مقام تھا اور نہ ہی اب ہے، خورشید شاہ

9  جنوری‬‮  2018

فیصل آباد(آئی این پی ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چوتھی شادی عمران خان کا حق ہے، درخواست کرتا ہوں کہ جو بھی شادی کریں اسے سنبھال بھی لیں،ن لیگ کا بلوچستان میں نہ پہلے کوئی مقام تھا اور نہ ہی اب ہے، نجومیوں پر کوئی اعتبار نہیں ، آئندہ الیکشن اپنے وقت پر ہوتے نظر آرہے ہیں، تحریک عدل چلا نا نواز شریف کا حق ہے لیکن اس کے نتائج کا بھی انتظار کریں۔ منگل کو فیصل آباد میں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ چوتھی شادی بھی عمران خان کا حق ہے، چیئرمین تحریک انصاف سے درخواست کرتا ہوں کہ جو بھی شادی کریں اسے سنبھال بھی لیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر پیپلز پارٹی بڑا واضح موقف رکھتی ہے، ہم ختم نبوت کو سیاست کے لیے نہیں صرف مذہب کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہماری جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ تو نہیں البتہ

سانحہ ماڈل ٹا ئو ن کے انصاف سے الحاق ضرور ہے ۔آئندہ انتخابات کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ میں نجومیوں پر کوئی اعتبار نہیں کرتا مگر مجھے آئندہ الیکشن اپنے وقت پر ہوتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کا حق ہے کہ وہ تحریک عدل چلائیں لیکن اس کے نتائج کا بھی انتظار کریں۔خارجہ پالیسی کے حوالے سے

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں، کسی سے بگاڑ نہیں، حکومت نے چارسال ضائع کرنے کے بعد وزیرخارجہ رکھا ہے ، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہ کرے۔خورشید شاہ نے کہا ہ جنگیں امریکا کی پیداوار ہیں،امریکا سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی اس وقت واشنگٹن میں بھی ایک لابی موجود ہے جو ٹرمپ سے اختلاف کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…