کراچی میں سرفراز شاہ کا قتل،صدر ممنون حسین کی جانب سے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو معافی دینے کی خبر ،ترجمان ایوان صدر نے وضاحت جاری کردی

8  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین کی جانب سے کراچی میں نوجوان کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو معافی دینے کی خبر غلط نکلی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حکام ایوان صدر نے کہا کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کی سزا معاف

کرنے کی خبر غلط ہے۔حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایوان صدر کو کوئی ایسی سمری موصول ہی نہیں ہوئی جس میں رینجرز اہلکاروں کی معافی کی درخواست کی گئی ہو۔رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے سرفراز شاہ کے بھائی سالک شاہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ میڈیا کے ذریعے ہی یہ خبر سنی تھی تاہم کہیں سے بھی صدر مملکت کی جانب سے ان اہلکاروں کی سزا ختم کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔سالک شاہ نے بتایا کہ ان کے بھائی کے قتل میں سزا پانے والے پانچوں اہلکار ابھی سینٹرل جیل کراچی میں سزا بھگت رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا چینلز پر اس قسم کی خبریں زیر گردش رہیں کہ صدر ممنون حسین نے کراچی میں شہید بینظیر بھٹو پارک میں سرفراز نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے میں ملوث رینجرز اہلکاروں کی عمر قید کی سزا ختم کردی ہے۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے کراچی میں نوجوان کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو معافی دینے کی خبر غلط نکلی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حکام ایوان صدر نے کہا کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کی سزا معاف کرنے کی خبر غلط ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…