کپتان ایک بار پھر چکمہ دے گئے ،بشریٰ مانیکا سے مبینہ شادی، عمران خان کی بہنیں اسلام آباد پہنچ گئیں کسی بھی وقت معاملے کا ڈراپ سین ، کیا ہونے جا رہا ہے؟

8  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان سے شادی پر عمران خان کی بہنوں کے تحفظات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں مگر ایک بار پھر عمران خان نے اپنی بہنوں کو تیسری شادی سے متعلق لاعلم ہی رکھا، صورتحال کا علم میڈیا کے ذریعے ہونے پر بہنیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی مبینہ تیسری شادی جہاں سب

کیلئے ایک سرپرائز ثابت ہوئی وہیں ان کی بہنوں کیلئے بھی یہ ایک بڑا سرپرائز تھا کیونکہ ریحام خان سے شادی پر ا ن کی بہنوں نے اس شادی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم ریحام سے طلاق کے بعد عمران خان کی بہنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بھائی اب ان کی مرضی کی دلہن لے کر آئیں گے مگر صورتحال ایک بار پھر وہی نکلی اور ان کی بہنوں کو بھی معاملے کا میڈیا کے ذریعے ہی علم ہوا جس پر وہ صورتحال سے متعلق جاننے کیلئے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو بشریٰ مانیکا سے رشتے کے معاملے کا علم اخبارات کے ذریعے ہوا۔ جس کے بعد وہ حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کے معاملے پر بھی اپنی بہنوں کو لاعلم ہی رکھا ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق بشریٰ مانیکا کے معاملے کا ڈراپ سین قریب ہے اور کسی بھی وقت بشریٰ مانیکا یا عمران خان کی طرف باقاعدہ طور پر اعلان سامنے آنے والا ہے اور اسی سلسلے میں عمران خان کی بہنیں اسلام آباد آئی ہیں۔ عمران خان اپنی بہنوں کے ساتھ میڈیا پر باقاعدہ صورتحال سے متعلق آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…