سعودی عرب میں پکڑے گئےسعودی شہزادوں نے پول کھول دیا ہر10ارب ڈالرز میں سے کتنے ارب ڈالرز شریف برادران کے نکلے، آفتاب اقبال کے تہلکہ خیز انکشافات ، اندرونی کہانی منظر عام پر

8  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام خبردار کے میزبان اور کالم نگار آفتاب اقبال نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں اینٹی کرپشن مہم کے دوران گرفتار سعودی شہزادوں نے تفتیش کے دوران بیان دیا ہے کہ اگر ان کے پاس 10ارب ڈالر ہیں تو ان میں سے 3ارب ڈالر شریف برادران کے ہیں۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ شریف برادران

کی مہارت دیکھیں کہ انہوں نے اپنا پیسہ وہاں وہاں انویسٹ کر رکھا ہے کہ قیامت تک کسی کو سراغ نہ ملے ، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اربوں ڈالرز کے مالک سعودی شہزادے پکڑ میں آئیں گے اور شاید اسی وجہ سے شریف برادران نے سعودی ناموں پر سرمایہ کاری کی۔ ان شہزادوں سے متعلق کہا جاتا تھا کہ ان کی تلاشی تو اللہ ہی لے گا لیکن اب وہ پکڑ میں آگئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب گئے تھے، شہباز شریف کو لینے کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے ایک خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا ، شریف خاندان کی جانب سے دونوں بھائیوں کی سعودی عرب روانگی سے متعلق بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں بھائی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں جبکہ صحافتی حلقوں میں یہ بات زیر گردش رہی کہ شریف برادران سے سعودی عرب میں سعودی شہزادوں کے ناموں پر انویسٹ کی گئی رقم سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وطن واپسی پر سعودی عرب میں کرپشن تحقیقات کی خبریں چلانے والےنجی ٹی وی چینلز کو ہرجانے کے نوٹسز بھجوائے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…