حکومت نے اپنی مثبت پالیسیوں سے بجلی بحران پر قابو پالیا ہے ٗوزیر اعظم

3  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی مثبت پالیسیوں سے بجلی بحران پر قابو پالیا ہے ٗ ہمارے پاس گیس سے چلنے والے اچھی کارکردگی کے حامل پلانٹس ہیں‘ بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر کام کررہے ہیں، نیٹ میٹرنگ سے بجلی کی طلب و رسد پورا کرنے میں مدد ملے گی اورسستی توانائی میسر آئیگی۔ بدھ کو کامسیٹس میں نیٹ

میٹرنگ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ ایک نیا تصور ہے جو توانائی کے شعبے کا سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ سے بجلی کی طلب و رسد پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے لئے بڑے پیمانے پر آلات درآمد کئے گئے ہیں ٗنیٹ میٹرنگ کے نظام سے لائن لاسز میں کمی ہوگی‘ نیٹ میٹرنگ سے سستی توانائی میسر آئیگی انفرادی طور پر بجلی پیدا کرنے والے فالتو بجلی حکومت کو فروخت کرسکیں گے 2013 میں توانائی کی طلب اور رسد میں واضح فرق تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی مثبت پالیسیوں سے بجلی بحران پر قابو پایا نیٹ میٹرنگ سے نہ صرف آج بلکہ مستقبل کے بجلی مسائل بھی حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس گیس سے چلنے والے اچھی کارکردگی کے حامل پلانٹس ہیں ہوا سے بھی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگے ہوئے ہیں ٗبجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر کام کررہے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ نیٹ میٹرنگ فریم ورکنگ کے آغاز پر وزارت توانائی اور کامسیٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو وپرا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ٗ حکومت نے سخت محنت سے توانائی کی قلت پر قابو پایا ہے ابھی ہمیں بجلی کی فراہمی

کا بہتر نظام کرنا ہے۔ بجلی چوری اور گردشی قرضے پر قابو پانا ہے حکومت نے بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں مستقبل کے لئے اہداف مقرر کئے ہیں۔ توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے حکومت نے متعدد منصوبے لگائے دنیا بھر میں نیٹ میٹرنگ ایک کامیاب تجربہ ہے۔ شمسی توانائی سے سستی بجلی کا حصول ممکن ہے جس

پر کام کررہے ہیں۔ صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ آسان اور مشکلات سے پاک بنا رہے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ کنکشن ایک ماہ سے بھی کم مدت سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ فروخت کار صارفین نیٹ میٹرنگ کے شعبے میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نیٹ میٹرنگ حکومتی کوششوں کا حصہ ہے فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لئے 2030 تک گرین گیس کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…