نوازشریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا بلکہ وہ کس لئے گئے ہیں؟شہباز شریف خاموشی کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟ اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

1  جنوری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا بلکہ وہ شہباز شریف کے خوف سے گئے ہیں،طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا، قیادت نے شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے ملاقات کی۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے، شہباز شریف کہتے ہیں کہ مجھے وزیراعظم بنایا جائے

جبکہ ووٹ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے اور شہباز شریف کے ساتھ نہیں، شہباز ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں کہ کوئی انہیں وزیراعظم بنا دے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا وہ اگر بلاتے ہیں تو جہاز بھیجتے ہیں، نواز کمرشل فلائٹ سے گئے جبکہ شہباز شریف خصوصی جہاز پر گئے ہیں، انہوں نے کوشش کی ہے کہ یہ تاثر دیا جائے کہ میں سعودی عرب والوں کا منظور نظر ہے، شہباز شریف نے وہاں سے ٹیلی فون کیا کہ میں اعلی شخصیات سے ملاقات کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب سعودی عرب والے بھی شریف خاندان کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ شریف برادران سعودی عرب میں کیا کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کا مستقبل اچھا دیکھ رہے ہیں، تمام جماعتوں میں انتشار ہے، پیپلزپارٹی میں کوئی انتشارنہیں، پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں اچھا پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا، پارٹی قیادت نے طاہرالقادری کے ساتھ شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا بلکہ وہ شہباز شریف کے خوف سے گئے ہیں،طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا، قیادت نے شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے ملاقات کی۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…