سب سے پہلے پاکستان۔۔۔! مشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ ہیں،چین پاکستان کی حمایت میں اُٹھ کھڑا ہوا، زبردست اعلان

23  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر ینگ ژاؤ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو اپنی ہمسائیگی کی پالیسی میں اولین ترجیح دیتا رہے گا۔ پاکستان میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے شاندار نتائج آئے ہیں اور چین پاکستان کو اپنی ہمسائیگی کی پالیسی میں اولین ترجیح دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کیلئے چین پاکستان مشترکہ معاشرے کے

قیام کیلئے کام کرتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملک مشکل کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں اورہم ایک خطہ ایک شاہراہ کے سلسلے میں قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں سی پیک منصوبوں کے ٹھیکے ،امریکہ اپنے غصے کی اصل وجہ بالاخر سامنے لے آیا، پاکستان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سی پیک منصوبوں میں امریکا کی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد دفتر کا غیر معمولی دورہ کیا اور اس دوران ایوان تجارت کے اسلام آباد کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سی پیک میں امریکی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسی پیک میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے، سی پیک ٹھیکوں میں ہمیں بھی پوچھاجانا بہتر ہوتا۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ مختلف یورپی سفارت کاروں کے مطابق سی پیک ٹھیکوں میں موقع نہیں دیا گیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی کے رہنماؤں نے امریکی سفیر سے کہا کہ پاکستان کی ضرورت کے وقت امریکا بھاری سرمایہ کاری سے دور رہا۔  امریکی سفیر نے سی پیک میں امریکی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…