سندھ کی کئی اہم شخصیات کی شمولیت،تحریک انصاف نے خاموشی سے بڑا کام کردکھایا

22  دسمبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سندھ میں شمولیتوں کے حوالے سے قائم سیاسی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین لیاقت علی جتوئی کی صدارت میں جتوئی ہاؤس پر منعقد ہوا۔ اجلا س میں سینئر رہنماء علی حیدر زیدی ، سردار علی اکبر بھنگوار ، سید کاظم علی شاہ ، دیوان سچل شریک اس موقع پر سندھ بھر میں پارٹی میں نئے شامل ہونے والے لوگوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی سندھ میں سیاسی شخصیات کی شمولیت

کے حوالے سے کمیٹی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کرے گی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ و سیاسی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں اہم شخصیات جلد تحریک انصاف میں شامل ہونگی۔ کافی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں اور جلد دیکھیں گے کہ بہت ساری شخصیات عمران خان کی تحریک کا حصہ بنیں گے۔ سندھ کے لوگوں کو عمران خان کی شکل میں ایک مسیحا مل گیا ہے۔ سندھ کے لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے سواء کھوکھلے نعروں کے کچھ نہیں دیا اب ضروری ہے کہ انقلاب اور نئے پاکستان کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر علی حیدر زیدی نے کہا کہ کراچی میں بھی سیاسی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں بہت جلد اہم لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والے عوام کے مسائل سے نالاں ہیں ماضی میں کراچی کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا۔ ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کوئی بھی جماعت کراچی کی ترقی کا نہیں سوچ رہی اگر ان کی سوچ ہے تو صرف اپنے عہدوں اور وزارتوں کی کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے اور کراچی کے شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں اہم شخصیات جلد تحریک انصاف میں شامل ہونگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…