نا اہلی کا فیصلہ، سعد رفیق جہانگیر ترین کے حق میں بول پڑے، ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع ہی نہیں تھی

15  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مجھے جہانگیر ترین کی نا اہلی پر خوشی نہیں ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاستدانوں کوعدالتوں سے نااہل قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ہوں یا یوسف گیلانی کسی کے نااہل ہونے کی خوشی نہیں ہوئی کیونکہ سیاسی لڑائی کوعدالتوں میں لے جانا مسائل کا حل نہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں سیاستدانوں کو عدالتوں کی جانب سے نااہل قرار دینے کے فیصلوں کی مذمت کرتا ہوں، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب میاں نواز شریف وزیراعظم تھے تو ملکی حالات کافی بہتر تھے مگر جب ایک ملک کے منتخب وزیراعظم کو باہر کر دیا جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ زلزلہ نہ آئے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے ایٹمی دھماکہ کرنے پر نکالا گیا اور اب معاشی دھماکہ کرنے پر نکالا گیا، سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں ساڑھے چار سال میں سکون سے کام نہیں کرنے دیا گیا اس کے باوجود ہم دنیا کی ہر برائی ماتھے پر چسپاں کرکے بھی پرعزم ہیں۔ اس موقع پر سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے بارے میں کہا کہ ہم کہتے تھے کہ یہ لانگ مارچ کی مار ہے مگر اس کے جواب میں میاں نواز شریف نے ہم سے ہمیشہ کہا کہ زرداری کی حکومت اچھی ہے یا بری اسے جمہوریت کے لیے چلنا چاہیے، سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے ہاتھ پکڑ کر آصف زرداری کی حکومت کی مدت پوری کروائی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…