سپریم کورٹ کے نااہل قراردیئے جانے کے فیصلے پر ردعمل، جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا

15  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نا اہل قرار دیئے گئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ مالی بدعنوانی کے تمام الزامات مسترد ہوئے،نئے پاکستان کیلئے اپنا کام جاری رکھونگا، سپریم کورٹ آف پاکستان

نے جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مالی بدعنوانی کے تمام الزامات مسترد ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان کی بہتری کیلئے پوری قوت کیساتھ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے اپنا کام جاری رکھونگا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال اور قرضوں کی معافی کا الزام غلط ثابت ہوا، انسائیڈر ٹرینڈنگ کا الزام بھی عدالت نے اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔زرعی آمدن کے حوالے سے غلط بیانی کے الزام مکمل طور پر غلط ثابت ہوئے ہیں۔ لندن کی جائیداد اور اس سے متعلق منی ٹریل کو قابل قبول قرار دیا گیا اور تسلیم کیا گیا کہ میں نے کچھ نہیں چھپایا ۔ 2011ء سے بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کئے تاہم عدالت عظمیٰ نے محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح کی بنیادپر میری نا اہلیت کافیصلہ صادر فرمایا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…