نواز شریف کو بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان کی بڑی کاروباری شخصیت ن لیگ میں شامل

15  دسمبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بزنس مین مرزااختیاربیگ کے بھائی اور وفاقی ایوان ہائے صنعت وتجارت کے نائب صدر مرزااشتیاق بیگ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔اس ضمن میں تقریب جمعہ کی شب ڈیفینس میں واقع ان کی رہائش پر

منعقد ہوئی۔تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہاکہ ہم نے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا ہے ،ہماری حکومت کے اقدامات سے کراچی میں تبدیلی آئی ہے ۔جو اس شہر کو بند کرانے کی بات کرتے تھے ہم نے ان پرتالے لگا دئیے ہیں ۔لوگ پوچھتے ہیں کہ عشرت العباد اتنے عرصے کیوں رہے ۔انکا تو ایم کیو ایم کے بانی سے بھی جھگڑا ہوگیا تھا پھر بھی وہ رہے اسکا مطلب ہے وہ کسی اور کے آدمی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سر دار ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں ہم وہاں تک گئے جہاں کوئی نہیں جاسکتا تھا۔ہم نے صوبے میں امن قیام کیا۔بلوچستان میں دہشت گردوں کو ختم کردیا ہے۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے کاروباری حضرات وہاں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈیک منصوبے پر عمل کرکے پاکستان کے قرضے ختم کیے جاسکتے ہیں ۔سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔کراچی کے ساتھ تاریخی کھلواڑ کی گئی۔وزیر اعلی بلوچستان سردار ثنا اللہ زہری نے کہا کہ ڈکٹیٹر نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے ۔اگر ہمارا احتساب ہوتا ہے تو ڈکٹیٹرز کا بھی احتساب ہونا چاہیے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…