رات کے اندھیروں میں ملاقاتیں،زکواۃ کے پیسے سے جوا ،مریم اورنگزیب نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے،حیرت انگیز دعوے

14  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعا ت و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب رات کے اندھیروں میں چور دروازے سے کس کو مل رہے ہیں پوری قوم کو بتائیں ٗ عمران صاحب زکواۃ کے پیسے سے جوا کس نے کھیلا پوری قوم کو بتائیں ۔ایک بیان میں

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پاکستان تحریک انصاف کے لیے فارن فنڈنگ کہاں سے آئی اور اندر سوراج اور بیری شنپ کون ہیں پوری قوم کو بتائیں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب خیبرپختونخوا کا احتساب کمیشن کیوں بند ہے پوری قوم کو بتائیں ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب بنی گالا کا گھر کس منی لانڈ رنگ سے بنا جو آپ نے سپریم کورٹ میں اعترافی بیان دیا ہے پوری قوم کو بتائیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب 2014 میں کس ایمپائر کی انگلی کا انتظار تھا، پوری قوم کو بتائیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خیبرپختونخوا میں 4 سال آپ نے کیا کیا ہے پوری قوم کو بتائیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اس وقت آپ دہشتگردی کی عدالت سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ملزم اور اشتہاری بھی ہیں ٗاستعفیٰ دیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے پارلیمنٹ پی ٹی وی اور قانون نافذ کرنے والی اداروں پر حملہ کیوں کیا پوری قوم کو بتائیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ہیں جو ملک اور آئین کا دشمن اور غدار پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھ کے کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…