462ارب روپے کی کرپشن ، ڈاکٹر عاصم کس طرح غیرملکی کرنسی بیرون ملک رقم منتقل کرتے رہے؟، گواہ کے حیرت انگیزانکشافات

14  دسمبر‬‮  2017

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم کے خلاف میگا کرپشن کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ نے کہا ہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم کے نجی بینک اکاؤنٹ سے لندن رقم منتقل ہوتی رہی ہے۔جمعرات کوکراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نجی بینک(یوبی ایل)کے ملازم مصباح الدین نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرعاصم

کے بیرون ملک کرنسی اکاؤنٹ کا ریکارڈ جمع کراتے ہوئے اپنا بیان بھی قلمبند کرایا۔ گواہ نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم نے اپنے یو بی ایل اکاؤنٹ کے ذریعے مختلف اوقات میں حبیب بینک لندن برانچ میں رقم منتقل کی اور یہ رقم زیادہ تر غیرملکی کرنسی تھی اور 2012 کے بعد منتقل ہوئی۔عدالت نے گواہ کے بیان پر ڈاکٹرعاصم کے وکیل سے 21 دسمبرکو دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی جب کہ ڈاکٹرعاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی دخواست بھی منظور کرلی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…