یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات میں بیت المقدس بارے اہم اعلان

14  دسمبر‬‮  2017

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین نے امریکہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلہ کے مضمرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے یہ بات بدھ کو او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے موقع پر کہی ۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ

اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے منافی ہے، اس فیصلہ کو ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں نے بھی مسترد کر دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے شاہ عبداﷲ دوئم کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اور ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…