کے پی کے میں ہزاروں سرکاری سکول بند کرنے کا فیصلہ ، حیران کن وجہ ، عمران خان اور پرویز خٹک کے تعلیمی انقلاب کا پول کھل گیا

13  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کے پی کے سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں میں کمی کی وجہ سے ایک ہزار سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ داخلوں میں کمی کی وجہ طلبہ کی جانب سے نجی سکولوں میں داخلے لینے کا زیادہ رجحان ہے، سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں بے بس ہیں

اور ان کے پاس سکولوں کی تعمیر کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں جبکہ صرف وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے احکامات پر عمل درآمد کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اراکینِ اسمبلی کو مطمئن کرنے کے لئے ان کے حلقوں میں سکولوں کی تعمیر کی اجازت دے رہے ہیں، سرکاری اہلکار کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے پیش کردہ آرا کو بھی اکثر مسترد کردیا جاتا ہے اور سکولوں کی تعمیر ایسے علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں وزیراعلیٰ اور ارکانِ اسمبلی چاہتے ہیں، ایک ضلعی ایجوکیشن آفیسر نے بتایا کہ ایسے سکول جہاں بچوں کے داخلے کی تعداد 40 سے کم تھی انہیں بند کر دیا گیا ہے اور ایسے سکولوں کی زیادہ تر تعداد دیہی علاقوں میں ہے۔ جن سکولوں کو بند کیا گیا ہے ان میں سے 45 پشاور، 100 مانسہرہ، 65 ایبٹ آباد، 60 بنوں، 90 بٹگرام، 87 کوہستان، 58 چارسدہ، 55 چترال، 60 مردان، 60 ہری پور، 55 صوابی، 60 لکی مروت، 12 ڈیرہ اسماعیل خان، 15 مالاکنڈ، 10 سوات، 10 ٹانک، 7 ٹوگھر اور 4 نوشہرہ میں قائم ہیں۔واضح رہے کہ عوامی مقامات اور خاص کر پنجاب میں ہونے والوں جلسوں میں عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم نے خیبرپختونخوا کا نظام تعلیم بہتر کر دیا ہے اور لاکھوں بچے نجی سکول چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں داخلے لے رہے ہیں مگر ان کے تعلیمی انقلاب کا پول کھل گیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…