پنجاب حکومت کا کارنامہ، 700 ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ ایسا سلوک کہ آپ بھی ان کی حمایت پر مجبور ہو جائیں گے

13  دسمبر‬‮  2017

ملتان (آئی این پی ) ملتان میں محکمہ صحت کے انسداد ڈینگی پروگرام کے 7سو ڈیلی ویجز ملازمین کو 6ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کئے بغیر فارغ کر دیا گیا، سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کا محکمہ صحت کے دفتر کا گھیراؤ، مشتعل برطرف ملازمین نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری کے دفتر کا درواز ہ توڑ دیا، تنخواہوں کی فوری ادائیگی اور مستقل کئے جانے کا مطالبہ،

گذشتہ روزانسداد ڈینگی پروگرام کے سات سو ڈیلی ویجز ملازمین کو ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چھٹہ نے نوٹیفیکیشن کے زریعے فارغ کر دیا جس پر سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے محکمہ صحت کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا اور اس موقع پر سی او ہیلتھ آفس کا درواز ہ بھی توڑ دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ ماہ سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو کر رہ گئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق یہ ادائیگی تقریباً 6کروڑ سے زائد بنتی ہے مگر افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ اب انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کئے بغیر فارغ کر دیا گیا ہے اگر انہیں فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی اور مستقل نہ کیا گیا تو وہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کا گھیراؤ بھی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور کچہری چوک کو مکمل طور پرغیر معینہ مدت کے لئے جام کر دیں گے اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کے خلاف نعرے بازی بھی کی کہ انہوں نے انسداد ڈینگی پروگرام کے سلسلے میں انہیں مستقل کیوں نہیں کیا اور اب تک انہیں تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی ہے، انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ انہیں نہ صرف چھ ماہ کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں بلکہ انہیں مستقل بھی کیا جائے بصورت دیگر وہ راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…