آئندہ عام انتخابات کیلئے 5اہم سیاسی جماعتوں کا اتحاد،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

12  دسمبر‬‮  2017

لاہور(این این آئی) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے پانچ بنیادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس جمعیت علما پاکستان کی میزبانی میں آج بروز ( بدھ ) کو منعقد ہوگا۔ جس میں جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،

اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث پروفیسر ساجد میراور سٹیرنگ کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ ایم ایم اے کے بانی صدر علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کی کراچی رہائش گاہ پر منعقدہونے والے سربراہی اجلاس میں مذہبی جماعتی کے اتحاد کی بحالی کے حوالے سے غور و خوض کیا جائے گا۔ مختلف وفود سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل میں شمولیت کے حوالے سے جے یو پی کی مجلس شوریٰ اجازت دے چکی ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں سیکولر جماعتوں کے مقابلے میں عوام کے پاس بہترین متبادل آپشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں۔ جس کے لئے انتخابی عمل میں اسلامی قوتوں کو ووٹ ملنا ضروری ہیں۔ اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی پیداہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ2002ء کے انتخابات میں عوام کی حمایت سے ایم ایم اے نے دو صوبوں میں حکومت قائم کی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا منصب سنبھال کر جمہوری عمل میں اپنا کردار ادا کیا۔ ایک سوال کے جواب میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل میں بانی جماعتیں ہی ابتدائی طور پر شامل ہوں گی۔ تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے۔ اسے دو جماعتی اتحاد نہیں بننے دیں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…