دو نئے غیرملکی ٹی وی چینلز کے نشریاتی حقوق کی درخواست منظور، اجازت دیدی گئی

12  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پیمرا اتھارٹی نے میسرز انڈیگو انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے دائر چلڈرن اور سپورٹس کیٹگریز میں دو غیرملکی نشریاتی ٹی وی چینلز ’ڈریمزورکس اینیمیشن‘ اور ’فائٹس سپورٹس‘کے نشریاتی حقوق کی درخواست منظورکر لی ہے ۔ منگل کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے 136ویں اجلاس میں اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ’بزنس پلس‘ اور ’ذائقہ پلس‘ کے لائسنسز کی بحالی کی بھی منظوری دی۔ اس سے قبل ان دونوں ٹی وی چینلز کے لائسنسزبقایا جات کی عدم ادائیگی کی بنا پر معطل کر دئیے گئے تھے

تاہم منگل کو اتھارٹی ممبران کو بتایا گیا کہ چینلز انتظامیہ کی طرف سے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے جس پر اتھارٹی نے چینلز کی بحالی کی منظوری دی۔ اتھارٹی ارکان نے مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات پر بھی غور کیا اور پیمرا ، اس کے لیگل ونگ اور کمیٹی کی دیانتداری و فعال کردار کو سراہا ۔ اجلاس میں شرکت کرنیوالے ارکان میں رکن پنجاب نرگس ناصر، رکن خیبر پختونخواہ شاہین حبیب اللہ، سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا اور سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز خان سکھیرا شامل تھے ۔ پیمرا چیئرمین ابصار عالم نے اجلاس کی صدارت کی ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…