ہندؤں کے مندرمیں رام شیوا اور ہنومان کی مورتیاں حکومت لگائے گی ،چیف جسٹس ثاقب نثار کا ازخودنوٹس،بڑا حکم جاری کردیا

12  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ہندؤں کے مقدس مقامات میں سے ایک کٹاس راج میں رام شیوا اور ہنومان کی مورتیاں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اس ضمن میں کیوں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے ٗمندر میں پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر سے ہندو برادری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے آتی ہے لیکن جب اس مندر میں مورتیاں نہیں ہوں گی تو وہ اقلیتی برادری کے بارے میں پاکستان سے کیا تاثر لے کر جائیں گے۔

منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کٹاس راج کی حالت زار کے بارے میں از خود نوٹس کی سماعت کی۔پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے یہ از خود نوٹس چکوال میں سیمنٹ کی فیکٹریوں کی وجہ سے کٹاس راج میں موجود پانی کا تالاب خشک ہونے سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں پر کیا تھا۔سماعت کے دوران عدالت کے استفسار پر پنجاب حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ اس علاقے میں سیمنٹ کی چار فیکٹریاں موجود ہیں جن میں بیسٹ وے سیمنٹ، غریب وال اور ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری شامل ہے۔محکمہ اوقاف کے وکیل نے کٹاس راج مندر کی حالت خراب کرنے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں محکمہ اوقاف کے چیئرمین آصف ہاشمی پر ڈال دی ٗانھوں نے الزام عائد کیا کہ آصف ہاشمی نے اپنے دور میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی ۔بینچ کے سربراہ نے کہا کہ ملزم کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا جس پر محکمہ اوقاف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے کٹاس راج مندر سے متعلق اس از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ماتحت عدالتوں کو احکامات جاری کیے چونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے کوئی بھی عدالت اس بارے میں دائر درخواست پر کوئی کارروائی نہ کرے۔عدالت نے اس از خود نوٹس کی سماعت بدھ کے روز تک ملتوی کردی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…