پچھلے 7سالوں کے دوران سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کے کتنے ہزار لنک بلاک کئے گئے ،پڑھئے تفصیلات

12  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)ملک میں گزشتہ 7 سال کے دوران سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس سے گستاخانہ موادکے 19 ہزار 112لنکس بلاک کیے گئے ہیں جب کہ 2014 میں گستاخانہ مواد کے سب سے زیادہ لنک بلاک کیے گئے جن کی تعداد 10 ہزار 101 تھی۔دستیاب دستاویزکے مطابق 2010 سے لے کر اب تک فیس بک سے گستاخانہ مواد کے 4 ہزار 965 لنک جبکہ ٹویٹر سے370گستاخانہ لنکس بلاک کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ

7 سال کے دوران یوٹیوب سے 1855اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس سے11 ہزار922 لنک ہٹائے گئے۔2010ء4 کے دوران فیس بک، ٹویٹر ، یوٹیوب اور دیگر ویب سائٹوںسے 913 لنکس،2012ء4 کے دوران 1705 لنکس، 2013ء4 میں گستاخانہ مواد والے2 ہزار 832 لنکس جبکہ 2014ء4 کے دوران سب سے زیادہ 10 ہزار 101 گستاخانہ مواد والے لنکس کو ویب سائٹوں سے ہٹایا گیا۔2015ء4 کے دوران ایسے متنازع لنکس کی تعداد121 رہی۔ 2016ء4 کے دوران228 اور 2017کے دوران اب تک 3 ہزار 202 گستاخانہ لنک مختلف ویب سائٹوں سے ہٹائے گئے۔دستاویزکے مطابق سماجی شعبے کی معروف ویب سائٹس ملک سے باہر ہیں اس لیے ان پر ملکی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ایچ ٹی ٹی پی والے غیر محفوظ لنکس ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے بلا ک کیے جاتے ہیں جبکہ ایچ ٹی ٹی پی ایس والے محفوظ لنکس بلاک کرنے اور انھیں ہٹانے کے لیے ویب سائٹ انتظامیہ کو بھجوائے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…