ہر طرف بارشیں،پہاڑوں پر برفباری،ٹھنڈ بڑھ گئی، کل سے کیا ہونیوالا ہے،محکمہ موسمیات نے خبر دارکردیا

12  دسمبر‬‮  2017

کراچی،اسلا م آ با د (آن لائن) ایک طرف ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، وہیں محکمہ موسمیات نےکل  بدھ سے کر اچی میں سائبیریا کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے باعث شہر میں ہفتے تک سردی کی لہر جاری رہے گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے میں شہر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور برفباری کے باعث وادی نیلم کے علاقے شاردہ کیل تاؤبٹ کا زمینی رابطہ منتقطع ہوگیا ہے۔دوسری جانب نکیال و گردونواح میں گزشتہ 24 گھنٹے سے جاری بارش کے باعث گزشتہ 15 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اْدھر گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بھی نانگاپربت، پٹوگا اور بابوسرٹاپ پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چلاس شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہورہی ہے۔پنجاب میں پاک پتن، گوجرہ اور کمالیہ میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں بھی بادل کھل کر برسے، ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم مزید سر د بنادیا۔ ملتان، فیصل ا?باد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، قصور، پتوکی اور اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں بارش نے موسم سرد کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں رم جھم نے خنکی بڑھا دی۔ دوسری طرف پہاڑوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھنا شروع کر دی ہے۔ مری، گلیات، ایبٹ آباد، شگر اور مالم جبہ میں برفباری نے ہر چیز کو ڈھک دیا۔

سوات اور مانسہرہ میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔لاہور اور گردونواح میں بھی مطلع ابر آلود اور موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادرہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…