کرسمس، خیبر پختونخوا حکومت نے مسیحی برادری کو ایسے کام کی اجازت دیدی جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،نئی تاریخ رقم

11  دسمبر‬‮  2017

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام کی تعلیمات میں بھائی چارے کے فروغ اور امن کے قیام کو نہایت اہمیت دی گئی ہے جبکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات بھی یہی ہے جن پر عمل پیرا ہوکر بھائی چارے اور امن وسلامتی کے قیام میں مدد مل سکتی ہے ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پہلی بار کرسمس کا تہوار منایا جارہاہے اور ایک نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ ماضی کی تمام حکومتوں نے مسیحی برادری کو اس حق سے محروم رکھا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مذکورہ برادری کو آزادانہ طور پر اسمبلی احاطے میں کرسمس کا تہوار منانے کا حق دیا تاکہ مسیحی برادری سب کے ساتھ مل کر اپنی خوشیوں کو دوبالا کریں وہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رہنما جاوید پیارا کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر بشپ ارنسٹ جیکب‘ پادری جوزف‘ پادری شہزاد مراد‘ پادری حشمت کے علاوہ دیگر ہندو اور سکھ برادری کے رہنماء بھی موجود تھے۔سپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر پروفیسر ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات میں بھائی چارے کے فروغ اور امن کے قیام کو نہایت اہمیت دی گئی ہے جبکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات بھی یہی ہے جن پر عمل پیرا ہوکر بھائی چارے اور امن وسلامتی کے قیام میں مدد مل سکتی ہے انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ متذکرہ برادری نے جس طرح قیام پاکستان میں اپنا ایک کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان بننے کی حمایت کی اسی طرح اب یہ برادری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر نہ صرف حصہ لیں بلکہ صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنی خدمات بھی پیش کریں تاکہ ملک کو مزید مستحکم اور خوشحال بنایا جاسکے

اس موقع پر تحریک انصاف کے اقلیتی رہنماء جاوید پیارا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں پہلی بار کرسمس کا تہوار منایا جارہا ہے جس پر مذکورہ برادری تحریک انصاف کی حکومت سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے نہایت مشکور و شکر گزار ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح اس برادری نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اسی طرح مستقبل میں وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بعدازاں سب نے مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…