ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگا ہوا ہے، عمران خان نے اقتدار میں آنے کیلئے کیا منصوبہ بنارکھاہے؟جاوید ہاشمی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

10  دسمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگی سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے ووٹ سے نہیں چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں‘ نواز شریف جمہوریت کے سالار ہیں وہ اس بار کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر یں گے ‘نواز شریف ہمت کریں تو پارلیمنٹ آزاد ہو سکتی ہے اس وقت ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگا ہوا ہے۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین وقانون کی بات کی ہے مگر تحر یک انصاف میں عوام کی

طاقت پر یقین رکھنے والاکوئی نہیں وہاں ہر کوئی چاہتا ہے کہ چوردروازے سے اقتدار میں آیا جائے مگر انکی خواہش پوری نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاستدانوں کا وکیل ہوں، کسی سیاست دانوں کے خلاف نہیں ہوں ماضی میں نواز شریف کے سر پر پستول تان کر کہا گیا کہ آپ اسمبلیاں توڑ دیں مگر نوازشر یف نے انکار کردیا اور اب بھی اگر نواز شریف ہمت کریں تو پارلیمنٹ آزاد ہو سکتی ہے بد قسمتی سے آج ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگا ہوا ہے جو کسی بھی صورت جمہوریت اور ملک کے مفادمیں نہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…