کراچی میں سگی بہن ہی بہن کی قاتل نکلی، علینہ نے علوینہ کو کیا کرتے دیکھ لیا تھا،سنسنی خیز انکشافات

10  دسمبر‬‮  2017

کراچی(آن لائن) کراچی کے علاقے ملیر میں 16سالہ لڑکی کے قتل میں سگی بہن ملوث نکلی۔پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وقوع کے روز علوینہ اور اس کے دوستوں نے مل کر 16سالہ علینہ کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس روز یہ واقعہ پیش آیا اس دن مقتولہ نے اپنی بہن علوینہ اور اس کے دوستوں کو ایک ساتھ گھر پر دیکھ لیا تھا۔ جس پر دونوں میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی ۔جس کے بعد علوینہ نے اپنے دوستوں کے

ساتھ مل کر اپنی ہی سگی بہن کو قتل کردیا۔پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بہن کو قتل کرنے کیلئے چھری بھی علوینہ نے فراہم کی اور قتل کے بعد ملزمان کو گھر کے عقبی راستے سے فرار کرادیا۔جبکہ واقعے کے بعد خود ہی اپنے سر اور بازو پر زخم لگائے تاکہ واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا جاسکے۔اس موقع پر علوینہ نے گھر والوں کو بھی یہی بتایا کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے علینہ کو قتل کردیا۔جبکہ وہ زخمی ہوگئی۔بعدازا ں پولیس تحقیقات کے دوران ملزمہ کے بیانات میں تضاد دیکھنے میں آیا جس کے بعد معاملے کی مزید تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس قتل میں ناصرف علوینہ اور اس کے دوست ملوث ہیں بلکہ علوینہ کا منگیتر بھی اس قتل میں شریک ہے ۔واضح رہے کہ 5دسمبر کو ملیر کے علاقے میں علینہ نامی لڑکی کا لرزہ خیز قتل ہوگیا تھا۔ مقتولہ کی سگی بہن علوینہ نے واقعے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے چھریوں کے وار سے علوینہ کو قتل کیا جب کہ چھریوں کے وار سے اسے بھی زخمی کردیا تھا۔ لواحقین نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں ہزاروں روپے مالیت کے سونے کے زیورات، نقدی اور موبائل فون جانے کا بھی ذکر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…