المناک سانحہ،60زائرین ڈوب گئے،13کی لاشیں نکال لی گئیں،20افراد کوبچالیاگیا،امدادی کارروائیاں جاری

7  دسمبر‬‮  2017

ٹھٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی ڈوبنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔کشتی میں خواتین اوربچوں سمیت 60سے زائدزائرین سوارتھے۔ڈی سی ٹھٹھہ نے13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ڈی سی ٹھٹھہ نے وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 لاشیں نکالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو کشتیوں میں سوار 60 سے زائد افراد پیرپٹھو کے مزارپرجارہے تھے،تیزہوا کے باعث کشتیاں آپس میں ٹکرائیں۔

وزیراعلی سندھ نے کمشنرحیدرآباد کو ریسکیو کا کام تیزکرنے کی ہدایت کردی۔پولیس کے مطابق دو خواتین، دو بچوں اور ایک شخص کی لاش شیخ زاید اسپتال ساکرو منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق زائرین درگاہ کے میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ بوھارا کے قریب سمندر میں کشتی الٹ گئی۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ٹھٹھہ کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور انتظامیہ ریسکیو اورریلیف آپریشن تیزکریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…