پریڈ گرائونڈ جلسے کے بعد دھماکہ خیز خبر: بلاول سیاست چھوڑ کر روحانیت کی جانب چل پڑے

7  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر اخبارکی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو روحانی رموز سے آشنا کرنے کیلئے معروف روحانی بزرگ اور ان کے والد سابق صدر آصف زرداری کے مرشد فقیر ممتاز علی منگی کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق بلاول ہائوس کے ذرائع ے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو روحانی رموز سے آشنا کرنے کیلئے معروف روحانی بزرگ اور ان کے والد سابق صدر آصف زرداری کے مرشد فقیر ممتاز علی منگی کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فقیر ممتاز علی منگی متعدد بار بلاول ہائوس آکر بلاول بھٹو زرداری کو روحانی رموز سے آگاہ دے چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جن کا نام آصف زرداری کے پردادا بلاول عرف بلو فقیر پر رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے ان میں بھی سادگی، انسان دوستی اور روحانی کیفیت موجود تھی جسے اجاگر کرنے کیلئے صوفی درویز فقیر ممتاز علی منگی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے فقیر ممتاز علی منگی کو عظیم صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر کےمزار پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کی نگرانی پر مامور کیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’گوٹھ بالو جاقبا‘‘کا نام بھی بلو فقیر کے نام سے موسوم ہے جہاں ان کا مزار بھی ہے۔ بلو فقیر نوابشاہ میں کافی مشہور ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فقیر ممتاز علی منگی نے بلاول بھٹو زرداری کو حضرت منصور حلاج اور ابن عربی سمیت متعدد کتابیں بھی دی ہیں جن کا وہ مطالعہ بھی کر رہے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات جیتنے کیلئے فقیر ممتاز علی منگی سے نسخے بھی لئے ہیں۔ واضح رہے کہ فقیر ممتاز علی منگی کے مریدوں میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…