پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی نے نیا رنگ اختیار کرنا شروع کردیا،پوری دنیا حیران

6  دسمبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی اب دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان رشتہ داریوں میں تبدیل ہورہی ہے ۔پاکستانی نوجوانوں میں چینی لڑکیوں سے شادیوں کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ صرف پاکستانی لڑکے ہی نہیں بلکہ چینی لڑکیاں بھی پاکستانی لڑکوں سے شادی کی خواہش مند ہیں۔دونوں ممالک شادیوں سے ہٹ کر دیگر مختلف شعبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان

میں تقریبا 20 ہزار چینی مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیںجس میں سے 9 ہزار سے زائد چینی شہری سی پیک کے تحت جبکہ 10ہزار کے شہری ان منصوبوں سے ہٹ کر دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں چینی کمپنیاں 300 مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں چینیوں کا پاکستان میں کام کرنا دوسرے ممالک میں رہنے والوں کو پاکستان کے حوالے سے ایک اچھا تاثر دیتا ہے۔ گوادر میں اب پاکستانی کرنسی کے ساتھ ساتھ چینی کرنسی کے استعمال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ گوادر میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطلب ہے پاکستان میں اس کی اجازت ملنا ہے ۔دونوں ممالک کی لازوال دوستی نے اب ایک نیا رنگ اختیار کرنا شروع کردیا ہے ۔ پاکستان اور چین کے تعلقات محض سی پیک تک ہی محدود نہیں رہے بلکہ اب پاکستان میں دلہنیں بھی چینی لائی جارہی ہیں۔گزشتہ مہینے نومبر میں سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئر مسٹر سین اور چینی خاتون مس لین رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ چینی ہونے کے باوجود دونوں نے پاکستانی روایات کے مطابق شادی کی، دلہن ہاتھوں پر مہندی لگائے سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس تھی۔ اس موقع پرپاک چین دوستی کے نعرے بھی بلندکیے گئے۔پنجاب کے شہر لیہ سے تعلق

رکھنے والے ایک پاکستانی نوجوان نے تو فیس بک پرہی چینی لڑکی سیدوستی کرلی اور کچھ عرصے کے بعد دونوں نے شادی کرلی۔ چینی لڑکی شادی کے بعد لیہ میں ہی اپنے خاوند کے ساتھ مقیم ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق صرف پاکستانی لڑکے ہی نہیں بلکہ چینی لڑکیاں بھی پاکستانی لڑکوں سے شادی کی خواہش مند ہیں۔دونوں ممالک شادیوں سے ہٹ کر دیگر مختلف شعبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ پچھلے دنوں آرٹ کونسل کراچی میں ایک پروگرام کا

انعقاد کیا گیا تھا جس میں چینی باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی، اس پروگرام میں پاک چین ثقافت کی نمائش کی گئی تھی۔اکتوبر میں پاکستان اور چین کی دوستی کے 68 سال مکمل ہونے پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ان سالوں میں پاکستان اور چین کی دوستی بہت مضبوط ہوچکی اب ثقافتی رشتوں کو بھی مضبوط کریں گیجس میں سب سے زیادہ ثقافت، ادب اور زبان کو ایک دوسرے کے ملک میں فروغ دینے پر غور کیا گیا۔ثقافت، ادب اور زبان وہ اہم نکات ہیں جن کا دونوں ممالک میں فروغ بہت ضروری ہے یہی وہ چیزیں ہیں جو دو ممالک کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے آرٹ، میوزک، ویژیول آرٹ، پروموٹنگ آرٹ، ڈانس تھیٹر، فلم اور ٹیلی وژن وغیرہ پر بھی کام ہوتا نظر آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…