تحریک انصاف کے اہم رہنما کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام

5  دسمبر‬‮  2017

ساہیوال(آن لائن)پولیس سول لائن نے ضلع کچہری سے تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار مہر نذر محمد فتیانہ ایڈوکیٹ کے قتل کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 2ملزموں حاصل جا وید سنپال اور محمد اسلم سنپال کو گرفتار کر لیا جبکہ 2ملزم فرار

ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کے چئیر مین مہر محمد یونس سنپال کو عر صہ 7ماہ قبل شادمان ٹاؤن میں گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اس قتل کا مقدمہ مہر نذر محمد فتیانہ اور ان کے دیگر 4رشتہ داروں کے خلاف درج کر لیا گیا تھا مہر نذر محمد کی عدالت سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم ہو گئی جبکہ ملزم عثمان فتیانہ اور ہارون عدالت سے فرار ہو گئے تھے جس کا مقتول پارٹی کو رنج تھا اسی رنجش کی بناء پر مہر نذر محمد ایڈووکیٹ کے قتل کا منصوبہ بنایا اور ضلع کچہری میں گرفتار دونوں ملزم مہر نذر محمد ایڈوکیٹ کا تعاقب کر رہے تھے کہ وکلاء نے اس منصوبہ کو ناکام بنا دیا 2ملزم پکڑے گئے جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی اسلحہ سمیت فرار ہو گئے۔پولیس سول لائن نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…