لیاری ایکسپریس وے یکم جنوری تک نہ کھولا گیا تو کارروائی کریں گے ،سندھ ہائیکورٹ

5  دسمبر‬‮  2017

کراچی (سی پی پی )سندھ ہائیکورٹ نے21دسمبر تک لیاری ایکسپریس وے کا کام مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپریس وے یکم جنوری تک نہ کھولا گیا تو کارروائی کرینگے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی،جسٹس عرفان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے یکم جنوری تک نہ کھولا گیا تو کارروائی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ منصوبے کو 2003 میں 3 ارب روپے سے مکمل ہوناتھا

اب لاگت 23 ارب ہو چکی ہے، منصوبہ وقت پر مکمل ہوتاتو اب منافع میں چل رہا ہوتا۔جسٹس عرفان نے کہا کہ سندھ حکومت کا کوئی بھی منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوتا،اگر منصوبے بروقت مکمل نہ ہوئے تو معاملہ نیب کو بھیج دیں گے، جسٹس عرفان نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے اگست میں منصوبہ مکمل کرنے کا کہا تھا،میں روز اس روڈ سے آتا ہوں کہیں کام نہیں ہو رہا ،عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت یکم جنوری تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…