ریاست کیلئے جمہوریت اور آئین کو قربان کیا جاسکتا ہے ٗ پرویز مشرف

4  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ٗ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے کہاہے کہ جمہوریت کا حمامی ہوں لیکن ملک میں الیکشن نہیں سلیکشن کی ضرورت ہے ٗریاست کیلئے جمہوریت اور آئین کو قربان کیا جاسکتا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ انہیں پاکستان میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں اور ان کی خواہش بھی یہی ہے کہ ایسا نہ ہوجس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی، الیکشن ہوئے اور پھر وہی 2جماعتیں آگئیں تو ملک پرظلم ہوگا،یہ جماعتیں جے آئی ٹیز، نیب اور عدالتوں کو چلنے نہیں دیں گی۔سابق صدر نے کہا کہ لشکر طیبہ

بھی الیکشن میں آنا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے،کشمیر میں سب سے زیادہ قربانیاں لشکر طیبہ نے ہی دی ہیں ٗپرویز مشرف نے حافظ سعید کی بھی خوب تعریفیں کیں۔سابق صدر نے جمہوریت اور آئین کے مقابلے میں ریاست کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ عبوری حکومت بنانے کیلئے اختیار دیاور اگر عبوری حکومت بنی تو وہ اس کی مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی ہاں میں ہاں ملانے کے بجائے ہمیں افغانستان میں بیٹھے فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…