’’اے وطن تیرے اندھیرے مٹائیں گے ہم ‘‘(ن )لیگ نے اپنا یہ وعدہ پورا کردیا،مریم اورنگزیب

4  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(سی پی پی )وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب ہم بجلی منصوبے لگارہے تھے ایک شخص اداروں اورآئین کوگالی دے رہاتھا، ہم نے وعدہ کیا تھا’’اے وطن تیرے اندھیرے مٹائیں گے ہم‘‘ اور یہ وعدہ اب پورا ہو چکا ہے ،جتنی بجلی پیداوار اس دور میں ہوئی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔پیر کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ہم پاورپراجیکٹس لگارہے تھے ایک شخص

کنٹینرپرکھڑاتھااور پارلیمنٹ پر حملہ کر رہا تھا،انہوں نے کہا کہ جب ہم پاورپراجیکٹس لگارہے تھے ایک شخص دھرنادے رہاتھااوراسلام آبادلاک ڈاون کی بات کررہاتھا۔وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ جب ہم پراجیکٹس لگارہے تھے ایک شخص اداروں،آئین کوگالی دے رہاتھا،آج وہی شخص اسی کنٹینرپرکھڑا آئیں بائیں شائیں بول رہاہے،انہوں نے کہا کہ ایک طرف وعدوں کی تکمیل ہورہی ہے،پوراپاکستان دیکھ رہاہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…