عمران خان اب پہلے جیسی غلطی نہیں کرے گا، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی پوزیشن کیا ہو گی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

3  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ، تجزیہ کار و کالم نویس ہارون رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سندھ میں بھی ختم ہو جائے گی، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے عمران خان کے لیے راہ ہموار ہے، انہوں نے کہا کہ

پنجاب میں الیکشن کون جیتے گا ابھی یہ قبل ازوقت ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک ہفتہ بھی بڑا لمبا ہوتاہے، انتخابات جیتنے کے لیے امیدواروں اور الیکشن پالیسی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن دو جماعتیں ہوتی ہیں،تیسری پارٹی کو ختم ہونا ہوتا ہے، سندھ میں تیسری پارٹی پیپلز پارٹی ہے لیکن آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سندھ سمیت ملک میں ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو میں سیاست کی سائنس کا طالب علم بھی نہیں سمجھتا۔ پچھلے الیکشن کی طرح اب عمران خان ویسی غلطی نہیں کرے گا جو اس نے 2013ء کے الیکشن میں کی لیکن کچھ نہ کچھ غلطی ضرور کرے گا۔جس طرح عمران خان نے مولانا سمیع الحق سے الحاق کیا ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ دوسری طرف نوازشریف بھی دو ہاتھ آگے ہیں، ان کا ایک نظریاتی حلیف محمود اچکزئی اوردوسرے نظریاتی حلیف فضل الرحمن ہیں، نوازشریف نے کہاکہ محمود اچکزئی اور میرانظریہ ایک ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی پتانہیں کسی د ن نوازشریف کے منہ سے نکل جائے کہ میرااور مودی کا نظریہ بھی ایک ہے کیونکہ بھارتی وزیراعظم مودی بھی ترقی چاہتاہے اور میں بھی ترقی چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…