جاوید ہاشمی کا کام خادم حسین رضوی نے کردیاہے،اب انہیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں مشاہد اللہ بہت کچھ بول گئے،تقریب میں قہقہے لگ گئے

  اتوار‬‮ 3 دسمبر‬‮ 2017  |  22:29
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کی کتاب زندہ تاریخ کی تقریب اس وقت کشت زعفران بن گئی جب وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوجوانوں کی کردارسازی کا کام جاوید ہاشمی کو اب کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، کردار سازی کا کام خادم حسین رضوی نے کردیا ہے۔ تقریب کے دوران مشاہد اللہ خان شعرو شاعری کے ذریعے بھی حاضرین کو محظوظ کر تے رہے۔ اتوار کو سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کی کتاب زندہ تاریخ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی کتاب کی رونمائی اسلام آباد میںہو یا برمنگھم میں، میں پہنچ ہی جاتا ہوں لیکن میں نے ان کی کتابوں کو پڑھے بغیر ہی تبصرہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ کتاب لکھی تو جاوید ہاشمی نے ہی ہے مگر اسے پڑھا انہوں نے بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے کردارسازی کا کام جاوید ہاشمی کو اب کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، کردار سازی کا کام خادم حسین رضوی نے کردیا ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران خوشگوار موڈ میں جاوید ہاشمی نے حفیظ اللہ نیازی کی کسی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں نوازشریف کے گھر سے کھانا آتا تھا تو حفیظ اللہ نیازی کھانا کھانے وہاں پہنچ جاتے تھے ۔

موضوعات:

loading...