دفاعی ضروریات کیلئے دوسروں پر انحصار ختم، پاکستان کی دو اہم اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر مشترکہ فوجی انڈسٹریل کمپلیکس تعمیر کرنے کی تیاریاں

2  دسمبر‬‮  2017

باکو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف جو کہ وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان گئے ہوئے ہیں نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکی مشترکہ فوجی انڈسٹریل کمپلیکس قائم کر سکتے ہیں، انہوں نے یہ بات باکو میں آذربائیجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ آذر بائیجان کے وزیر خارجہ عماد یاروف نے کہا کہ پاکستان

سے ٹرینر ائرکرافٹ خریدنے کے لیے بہت جلد معاہدہ کریں گے، آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان آذربائیجان، ترکی اور جارجیا کے درمیان ریل ٹریک استعمال کر سکتا ہے۔ جبکہ ترکی کے وزیر خارجہ کامروس اوگلو نے بھی اس موقع پر کہا کہ ترکی بھی پاکستان سے ایسے جہاز خریدنے پر غور کر رہا ہے، پاکستان آذربائیجان اور ترکی کے وزراء خارجہ کا مشترکہ اجلاس گذشتہ روز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوا جس میں مختلف امور پر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کے بعد ترکی اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے وزیر خارجہ عماد یاروف نے کہا کہ اجلاس کے دوران ہماری تفصیلی نشست ہوئی ہے اور یہ ہمارے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے انہوں نے کہا کہ ہم تینوں نے دو طرفہ تجارت اور دیگر تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی معاملات پر ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کریں گے اور دفاعی تعلقات بھی بڑھائیں گے، اس موقع پر ترک وزیر خارجہ ماویلوٹ کیوسوگلو نے کہا کہ رکن ممالک کا اگلا اجلاس 2018ء میں پاکستان میں ہو گا، انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون ہونا چاہیے، ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم آذربائیجان، پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہمارے یہ اجلاس انتہائی معاون ثابت ہوں گے، اس دوران پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان تجارت کے بہترین اور وسیع مواقع موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…