ن لیگ کا ایک ایسا وزیر جو بے چارہ سعودی عرب میں ٹیکسی ڈرائیور ہے، حیران کن انکشاف

30  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کا اقامہ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بعد دیگر کئی سینئر ن لیگی رہنماوں کے اقامے بھی سامنے آئے۔ واضح رہے کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم

کے پاس سعودی عرب میں ڈرائیور کے اقامے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے بھی سعودی عرب میں اقامہ بنوا رکھا ہے۔ وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے ڈرائیور کا اقامہ بنا رکھا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل نے حافظ عبدالکریم کے سعودی اقامے کی کاپی حاصل کر لی ہے ، حافظ عبدالکریم کی ڈیرہ غازی خان میں نجی یونیورسٹی کے 1500 طلبا بھی ڈگریوں سے محروم ہیں اور 4 سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبا کو دی جانے والی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں،نجی ٹی وی چینل کے مطابق طلبا کو یہ ڈگریاں ایک تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ہاتھ سے دلوائی گئیں تھیں، ڈائریکٹر نیب ملتان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران حافظ عبدالکریم کی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریوں کے اجرا کی تحقیقات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دے چکی ہے جب کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے پاس بھی اقامے ہیں، خواجہ آصف کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…