نواز شریف کی طاہر القادری سے ایک بار پھر منتیں اور معافیاں، عوامی تحریک کے سربراہ کے پاکستان پہنچتے ہی کیا ہونے جا رہا ہے، دھماکہ خیز انکشاف

28  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے معافی کیلئے اپنے نمائندے میرے پاس بھیجے،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری استنبول سے منگل کی علی الصبح لاہور پہنچ گئے ،ان کے استقبال کیلئے ان کے

صاحبزادے حسن محی الدین کے ساتھ پارٹی کے رہنما اور کارکن بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے جبکہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پھرمعافی کیلئے اپنے نمائندے میرے پاس بھیجنا شرو ع کردیئے ہیں ۔ علامہ طاہر القادری 11ربیع الاول کو تاجدار ختم نبوتؓ کانفرنس سے خطاب کریں گے اور یہ کانفرنس مینار پاکستان میں منعقد کی جائے گی۔طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت بڑی نازک حالت سے گزر رہا ہے ، حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی۔سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد حکومت کا زوال شروع ہو گیا تھا۔جتنی ذلت اس حکومت کی ہوئی ماضی میں کسی حکومت کی نہیں ہوئی۔طاہر القادری نے کہا کہ ساری حکومت کو فی الفور مستعفی ہو جانا چاہیئے ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا۔پارلیمنٹ کی فعالیت ختم ہوچکی ہے اور وزرا ء گھروں میں بند ہوکر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پھر معافی کے لئے اپنے بندے میرے پاس بھیجنے شروع کردیے ہیں تاہم جب تک سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوںکو سزا نہیں ہو جاتی اس وقت سے چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…