حکومت نے دھرنے کے معاملے پرکیا غلطی کی؟اب کیا کرنا چاہئے؟شاہ محمود قریشی نے مسئلے کا حل پیش کردیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2017

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا رویہ نظام اورجمہوریت کیلئے خطرہ بن چکاہے۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے دھرنے کے معاملے پربہت بڑی حماقت کی،ایک شخص کی خاطرپورے ملک کومفلوج کردیاگیا،

نیب کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے حکومت نے معاملے کو طول دیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات چھوڑکرطاقت کااستعمال کیا۔جو بڑی حماقت ہے۔حکومت نے فیض آبادخالی کراتے پوراملک بندکرادیاجس سے پورے ملک میں تیل کی سپلائی بھی بندہوگئی۔انہوں نے کہا حکومت اناکامسئلہ بنانے کے بجائے بہترحکمت عملی اپنائے۔دریں اثناء4 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ صورت حال کی ذمہ دار حکومت ہے جس نے کی غلطی ہے ،طے شدہ معاملے کو چھیڑنے کی ضرورت کیا تھی۔حکومت کارویہ نظام اورجمہوریت کیلئے خطرہ بن چکاہے۔دراصل نیب کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے حکومت نے معاملے کو طول دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھاتی لیکن حکومت نے تاخیری حربوں سے معاملات کو بگاڑا۔اسلام آباد کھلواتے کھلواتے پورا ملک بند کرانا کون سی عقل مندی ہے۔فیض آباد دھرنے میں جو کچھ ہوا بہت ظلم ہوا لیکن دھرنے والے بھی ہمارے بھائی ہیں، حکومت نے انا کا مسئلہ بنالیا ہے کہ استعفیٰ نہیں دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…